بدھ 24 جون 2026 - 14:21
نائجیریا سمیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد

حوزہ/ افریقی امور پر تحقیق کرنے والے ادارے "سنٹر فار افریقن اسٹڈیز" کے زیر اہتمام عاشورہ اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت کی یاد میں مختلف نائجیریا امومیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جن میں واقعۂ کربلا کے پیغامِ صبر، قربانی اور حق و صداقت کو اجاگر کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقی امور پر تحقیق کرنے والے ادارے "سنٹر فار افریقن اسٹڈیز" کے زیر اہتمام عاشورہ اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت کی یاد میں مختلف نائجیریا امومیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جن میں واقعۂ کربلا کے پیغامِ صبر، قربانی اور حق و صداقت کو اجاگر کیا گیا۔

نائجیریا سمیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمہوریہ نائجر میں خواتین کے دینی مرکز حوزۂ سیدہ فاطمہ زہراؑ میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور ان کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر کربلا کے پیغامِ استقامت، ایثار اور حق کی سربلندی کو موجودہ دور کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

نائجیریا سمیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد

اسی سلسلے میں گنی کوناکری میں بھی سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں اہلِ بیتؑ کی تعلیمات، واقعۂ عاشورا کی تاریخی اہمیت اور اسلامی معاشرے میں اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ امام حسینؑ کی تحریک ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور انسانی اقدار کے تحفظ کا دائمی درس دیتی ہے۔

دریں اثنا، کادونا، نائجیریا کے علاقے بدیکو میں واقع مدرسہ سلمان فارسی میں بھی سے مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں مقامی مؤمنین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کے دوران شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور امام حسینؑ کے مشن کو امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، بیداری اور حق کے دفاع کا سرچشمہ قرار دیا گیا۔

نائجیریا سمیت مختلف افریقی ممالک میں مجالسِ عزا کا انعقاد

مجالس کے اختتام پر شرکاء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کربلا کے آفاقی پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha